پاکستان کے حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر۔19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکی کھلاڑی رشی سری واستو سے ہوگا۔
امریکا کے شہر فلادیفیا میں جاری یو ایس اوپن انڈر۔19 اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے نمبر چار سیڈ ایکواڈور کے ایمیلیو رومو لوپاز کو 0-3 سے شکست دی۔
حذیفہ کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-13 اور 6-11 رہا۔
حذیفہ نے کواٹر فائنل میں نمبر دو سیڈ کولمبین کھلاڑی کو پانچ گیمز کے مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
پاکستانی اسکواش پلیئر مسلسل 6 میچز جیت کر فائنل میں پہنچے ہیں جہاں ان کا مقابلہ کل ٹاپ سیڈ امریکا کے رشی سری واستو سے ہوگا۔
خیال رہے کہ حذیفہ ابراہیم پاکستان آرمی کے اسکواش کھلاڑی ہیں۔ یو ایس اوپن انڈر۔19 چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔