• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کا سابق اہلکار 7 سال بعد بازیاب

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

راولپنڈی پولیس کا لاپتہ سابق پولیس اہلکار 7 سال بعد بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی سابق پولیس کا اہلکار مستقیم خالد 2016ء میں لاپتہ ہوا تھا، ایک گینگ نے اغوا کرنے کے بعد اُس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا کار گینگ نے سابق پولیس اہلکار مستقیم خالد کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا تھا، اغواء کار اپنی نگرانی میں مستقیم خالد سے بھیک منگواتے اور تشدد کرتے تھے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق اغوا کار گینگ پولیس اہلکار کو سندھ لے گیا تھا اور اُسے ذہنی توازن بگڑنے کے باعث راولپنڈی واپس لائے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر مغوی پولیس اہلکار کو راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے بازیاب کرایا گیا۔

سابق پولیس اہلکار کے اغوا میں ملوث گینگ کی 3 خواتین ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، مغوی اہلکار مستقیم خالد کے گھر والوں کو بازیابی کی اطلاع دے دی۔

پولیس حکام کے مطابق مستقم خالد 2006ء میں پولیس میں بھرتی ہوا اور 2016ء میں راولپنڈی سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید