کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات سے قبل پولیس وہیکلز و تکنیکی آلات کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کہا کہ پولیس کی تمام وہیکلز میں آرایف آئی ڈی/ٹریکرز کی تنصیب کی تجویز کو جلد حتمی شکل دیکر یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس وہیکلز کی نقل و حرکت کی ٹریکنگ کیساتھ اخراجات اور ممکنہ نقصانات میں مذید کمی لائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس وائرلیس سسٹم کا ازسرنو جائزہ لیکر باہم مشاورت اور تجاویز پر مشتمل جامع سفارشات تیار کی جائیں ۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ کے علاوہ ڈی آئی جی فائنانس و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔