• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف چھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ملتوی 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔ منگل کو سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کے معاون وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔ پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 2 جنوری 2024 تک ملتوی کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید