• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر خاموشی توڑ دی

نریندر مودی--- فائل فوٹو
نریندر مودی--- فائل فوٹو

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا میں گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش پر خاموشی توڑ دی۔

برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے سکھ رہنما کے قتل کی مبینہ سازش کے کسی بھی ثبوت کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔

نریندر مودی نے کہا کہ قانون کی عملداری ان کا عزم ہے، کچھ واقعات امریکا اور بھارت کے تعلقات ڈی ریل نہیں کرسکتے۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہمیں کسی بھی قسم کی معلومات دیتا ہے تو ہم ضرور اس کا جائزہ لیں گے، اگر ہمارے کسی شہری نے کچھ اچھا یا برا کیا ہے تو ہم اس کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گروپتونت سنگھ پنوں علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے رہنما ہیں اور رواں سال بھارت نے انٹرپول سے گروپتونت سنگھ پنوں کو گرفتار کر کے بھارت کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید