وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی اور اسکا مرکز اسکردو تھا۔