صوابی( نمائندہ جنگ ) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس تھانہ گدون انڈسٹریل سٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی ارشاد خان اور سب انسپکٹر شہزاد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے دوران ناظر خان سکنہ بٹاکڑہ کے قبضہ سے چھ سو گرام چرس جب کہ وزیر رحمن سکنہ ملک آباد کے قبضہ سے 1035گرام چرس اور پولیس چیک پوسٹ شہید بابا کے انچارج اے ایس آئی صفدر خان نے پک اپ سے دوران تلاشی 2کلو چرس برآمد کرکے سمگلر بلال اور عرفان کو موقع پر گرفتار کر لیا ،گزشتہ روز بھی ایک موٹر کار سے 20کلو چرس برآمد کی گئی تھی سمگلروں کا تعلق باڑہ سے تھا ۔