سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے جاری کر دی۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستی بم دھماکے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکے سے سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس کے گھر دستی بم دھماکا 8 بج کر 40 منٹ پر ہوا، ثاقب نثار کے گھر کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں۔
پولیس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثاقب نثار کی گلی سے بھی کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں مل سکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر کریکر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے تھے۔