آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: کچھ احباب کیک بنا کر فروخت کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہیں، 25 دسمبر کے موقع پر انہیں عیسائیوں کی جانب سے بھی کیک کے بڑے آرڈر موصول ہوتے ہیں، ان کا یہ کاروبار کیسا ہے؟ اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن حلال ہے یا حرام؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں کرسمس کے موقع پر مسلمانوں کا عیسائیوں کو کیک بنا کر بیچنا فی نفسہ جائز ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال ہے، اس لیے کہ کیک بذات خود کوئی حرام یا ناجائز چیز نہیں ہے، اور نہ ہی مذہبی شعار کا حصہ ہے، اور کفار کے ساتھ خرید و فروخت کرنے کی بھی شرعاً اجازت ہے، تاہم اس پر ان کے دینی شعار اور کلمات لکھنا درست نہیں۔