• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی---فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی---فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔

صادق سنجرانی این اے 260 اور صوبائی اسمبلی حلقہ 32 سے امیدوار ہوں گے۔

اس سے قبل ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگیا تھا۔

امیدوار 22 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف سمیت رجسٹرڈ 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدواران اور الیکشن ایجنٹ نہ ہی کسی ایسی رائے کا اظہار کریں گے اور نہ ہی کوئی ایسا عمل کریں گے جو کسی بھی انداز میں نظریہ پاکستان یا پاکستان کی خود مختاری، سالمیت اور سلامتی کے خلاف ہو یا اخلاقیات یا امن و امان کے خلاف ہو یا جس سے عدلیہ کی آزادی یا خود مختاری متاثر ہو یا جس سے عدلیہ یا افواج پاکستان کی شہرت کو نقصان ہو یا اس سے ان کی تضحیک کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔

قومی خبریں سے مزید