• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: زیرِ تعمیر تھانے پر فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں زیرِ تعمیر تھانے سے متصل خیمہ جس میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 5 مزدوروں کو قتل کیا—تصویر بشکریہ ایکس
جنوبی وزیرستان میں زیرِ تعمیر تھانے سے متصل خیمہ جس میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 5 مزدوروں کو قتل کیا—تصویر بشکریہ ایکس

جنوبی وزیرستان کے علاقے جژاغونڈے میں زیرِ تعمیر تھانے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ 1زخمی ہو گیا۔

جنوبی وزیرستان پولیس کے مطابق فائرنگ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے کی۔

پانچوں مزدوروں کی لاشیں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد تفصیلات فراہم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید