• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: آر او آفس میں ہنگامہ، 25 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

سیالکوٹ میں گزشتہ روز آر او آفس میں ہنگامہ آرائی اور پولیس وین کے شیشے توڑنے پر 10 نامزد اور 15 نامعلوم وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ پسرور بار کے صدر و سیکریٹری سمیت 25 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں پی ٹی آئی کے امیدوار حیدر علی گل بھی نامزد ہیں۔

مقدمہ سیالکوٹ کے تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور اشتعال انگیزی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 72 کے پی ٹی آئی کے امیدوار حیدر علی گل کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے آئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید