• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیار کرلی


لاہور میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے ایک نئے وائرس کی شکل اختیار کرلی ہے۔

ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کا بتانا ہے کہ نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہو جاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا، بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔

ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق وائرس میں مبتلا روزانہ 30 سے 40 مریض اسپتالوں اور کلینکس آ رہے ہیں، بچے اور بزرگ نئے وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے نئے وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے، نیا وائرس کوویڈ ہوسکتا ہے، لوگ کوویڈ کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت متاثر کر رہے ہیں۔

صحت سے مزید