• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اسموگ کی شرح خطرناک حد تک جا پہنچی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور میں اسموگ کی شرح خطرناک حد تک جا پہنچی، فضائی آلودگی ظاہر کرنے والے پرٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 504 ریکارڈ ہوئی ہے۔

لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہونے کے باوجود یہاں معاملات جوں کے توں ہیں، نہ انتظامیہ کی سطح پر کوئی کارروائی ہو رہی ہے، نہ عوام کی جانب سے احتیاط کی جا رہی ہے۔

گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی اسموگ کی شدت ہے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی 270 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ عالمی فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

 اے کیو آئی کے مطابق پاکستان کا معاشی حب کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود تھا۔

کراچی کی فضا میں آلودگی کی تعداد آج صبح 177 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب: سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن، اجلاس آج 12 بجے طلب

اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز پر غور کے لیے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے کیبنٹ کمیٹی برائے انسدادِ اسموگ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں، رواں جمعے کو تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ہفتے کے روز بھی مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر، فیکٹریاں اور ریسٹورنٹس مکمل بند کرنے کی تجویز دی جائے گی جبکہ صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز ہے، سرکاری دفاتر میں بھی آدھے ملازمین کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعے اور ہفتے کو سافٹ لاک ڈاؤن کے بعد ناکے لگانے کی بھی تجویز تیار کی گئی ہے۔

اسی طرح خلاف قانون کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند کرنے، بڑے جرمانے عائد کرنے اور لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کی بھی تجویز زیرِ غور ہے۔

قومی خبریں سے مزید