• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے 336 ملزمان کی تلاش جاری ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور

فائل فوٹو عمران کشور
فائل فوٹو عمران کشور

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے کہا ہے کہ 9 مئی کے 336 ملزمان کی تلاش جاری ہے، اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکن شامل ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران کشور نے کہا کہ  قانون کے مطابق ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرانے کی کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن شامل ہیں، 9 مئی کے 14 پرچے درج کیے گئے تھے۔

عمران کشور نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر ہونے والے واقعے کی مشترکہ تفتیش جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مختلف ٹیمیں کیس پر تفتیش کر رہی ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر ہماری ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید