حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو صرف روز مرہ کے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیا رائٹس کی فروخت اور دیگر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینے کا کہہ دیا گیا ہے۔
حکومت نے پی سی بی کو میڈیا رائٹس کی فروخت سے روک دیا ہے جبکہ ہر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینا بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے صرف روز مرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکومت کے اس اقدام سے کئی اہم معاملات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں، پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں ہونا ہے لیکن ابھی تک میڈیا و دیگر رائٹس کی فروخت نہیں ہو پائی ہے۔
کرکٹ بورڈ نے پراسیس شروع کیا تو حکومت کی جانب سے خط موصول ہو گیا جس میں پہلے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔