پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے این اے 150 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
این اے 150 سے زین قریشی اور مہر بانو قریشی نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
گزشتہ روز شاہ محمود قریشی، مہر بانو اور زین قریشی نے این اے 151 سے بھی کاغذات جمع کرائے تھے۔
عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔