• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں قائداعظم محمد علی جناح اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کی جانب سے پیرس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ن لیگی قائد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مسلم لیگ ن کے انفارمیشن سیکریٹری راجہ اشفاق حسین نے سر انجام دیے جبکہ پارٹی رہنما پیٹرن چوہدری تاج دین سکھیرا، حاجی مزمل حسین، یوتھ ونگ صدر خان اصغر خان، چوہدری محمد حسین، شیخ وسیم اکرم کے علاوہ کارکنوں کی بھاری تعداد اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

سینئر نائب صدر اوورسیز و چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جس کے مفکروں شاعروں ادیبوں اور رہنماؤں نے دنیا کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیا جس کی زندہ مثال قائداعظم محمد علی نے علامہ محمد اقبال کی فکر سوچ کو عملی جامع پہناتے ہوئے دنیا کے نقشے پر پاکستان کا اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم کےلیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے جس کی ترقی خوشحالی کےلیے ہم ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں سرگرم عمل ہیں۔

پروگرام کی صدارت شیخ وسیم اکرم نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینئر نائب صدر اوورسیز و چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک خصوصی طور پر انگلینڈ سے تشریف لائے تھے۔

پروگرام میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا جبکہ اس پروگرام میں راجہ محمد علی خان جوائنٹ سیکریٹری، چوہدری شہباز کسانہ نائب صدر فنانس سیکریٹری چوہدری فیصل سعید فانس سیکریٹری یوتھ ونگ کے صدر خان اصغر سیکریٹری سبط مزمل، سید خالد جمال شاہ کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور مذہبی شخصیت حافظ اقبال اعظم، چوہدری عبدالقادر اور فرانس اسمبلی کے ایم این اے مونسیئر کارلوس ڈپیوٹس نے شرکت کی۔ 

سینئر نائب صدر و چیف کوآڈینیٹر اوورسیز بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خوبصورت اور مفصل بیان میں پاکستان کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی جس پر حال میں موجود سیکڑوں افراد نے بھرپور داد دی۔

فرانس کی تاریخ کے اتنے بڑے پروگرام کا انعقاد کرنے پر بیرسٹر امجد ملک نے پروگرام کے منتظمیں کی تعریف کرتے ہوئے انہیہں داد دی۔ 

شیخ وسیم نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین کھانوں سے تواضع کی۔ آخر میں سالگرہ کے کیک کاٹے گیے اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید