• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ نورانی سے کراچی آنے والی زائرین کی بس میں آتشزدگی، 17 سالہ لڑکی جاں بحق

شاہ نورانی سے کراچی آنے والے زائرین کی بس کو ساکران کے قریب آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ 

بس میں آگ کا حادثہ لنگ لوہار کے مقام کے قریب پیش آیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کچھ مسافر جھلس گئے جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ تیز رفتاری کے دوران آگ بس کا انجن گرم ہونے سے لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بس مکمل طور پر جل گئی۔

اس موقع پر مسافر موقع پر بے یار و مددگار بیٹھے رہے۔ جھلس کر زخمی ہونے والوں میں بچے شامل ہیں۔

حادثہ کراچی سے 30 کلو میٹر دور حب ڈیم کے علاقے میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں کراچی کی طرف روانہ کردیا گیا۔

ادھر ترجمان ایدھی فاؤنڈیشنن کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع پر ایدھی ایمبولنسز روانہ کردی گئی ہیں۔

پولیس اہلکار کے مطابق کوسٹر آتشزدگی میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ بچوں سمیت 3 افراد جھلس گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے ڈھانچے کو سڑک سے ہٹایا جا رہا ہے، علاقے میں شدید ٹریفک جام ہے۔

قومی خبریں سے مزید