• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر عرفات کو پاکستان ٹی 20 ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ کی جگہ ہوئی ہے، ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلوی کوچ تبدیل ہو جائیں گے۔

یاسر عرفات کی تقرری قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے۔

سابق کرکٹر یاسر عرفات کو ابتداء میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد پہنچ کر ان کا تقرر پاکستان ٹیم کے ساتھ کر دیا گیا۔

یاسر عرفات تین جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے، وہ نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید