• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور پشتین کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

منظور پشتین—فائل فوٹو
منظور پشتین—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کی ضمانت منظورکر لی۔

عدالت کی جانب سے منظور پشتین کی 2 مقدمات میں درخواستِ ضمانت منظورکی گئی ہے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے منظور پشتین کی 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔

واضح رہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو رواں ماہ چمن میں گرفتار کیا گیا تھا۔

چمن کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیس، لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کی۔

ڈی سی کے مطابق اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں منظور پشتین کی گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی تھی جس پر منظور پشتین اور ان کے ہمراہ مسلح افراد گاڑیاں بھگا کر فرار ہو گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید