• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین الیکشن کمیشن، عمران و فواد پر فرد جرم آج عائد ہوگی

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا، کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج فرد جرم عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔ 

الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللّٰہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید