اسلام آباد(نمائندہ جنگ )الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کوہاٹ کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آ ئی کے2 امیدواروں کی درخواست پر عرفان مروت کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا، جمعرات کے روز افنان کریم کنڈی کے ذریعے الیکشن کمیشن نےآئین کے آرٹیکل 185(3) کے تحت پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی کے 91کوہاٹ ٹو کے ریٹرننگ افسرعرفان مروت کی معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرتے ہوئے انصاف کی فوری فراہمی کے لئے مقدمہ آج (بروزجمعہ) سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ۔