غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کی جانب سے 22 واں حملہ کیا گیا ہے۔
امریکی فوج کے مطابق حوثی باغیوں نے تجارتی بحری جہاز پر ڈرون اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
امریکی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تجارتی بحری جہاز پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
اس سے قبل یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں کمرشل بحری جہاز پر گزشتہ حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے گزشتہ بیان میں جنوبی اسرائیل میں فوجی اہداف کو بھی ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔