• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو پھانسی

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

ایران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4  افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق چاروں افراد نے موساد کے افسران کے کہنے پر ملکی سلامتی کے خلاف کارروائیاں کی تھیں، جنہیں آج صبح پھانسی دے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اس سے قبل اسرائیل سمیت بیرونی ممالک کے لیے کام کرنے والے مبینہ ایجنٹوں کی گرفتاریوں اور انہیں سزائے موت دینے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں اکثر موساد کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ بھی کیا جاتا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید