• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دل کا رشتہ ایپ کے ذریعے ہونے والی شادی میں فلسطینیوں سے یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، نوبیاہتا جوڑے نے جمع ہونے والی سلامی فلسطین فنڈ میں جمع کروا دی۔

 لاہور کے پروفیسر عامر اور گجرات کی ٹیچر گل ناز نے اپنی شادی پر باہمی رضا مندی سے فیصلہ کرکے سلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلسطین فنڈ میں جمع کروا کر اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

دل کا رشتہ کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شادی کے خواہشمند سنجیدہ افراد کی 100فیصد تصدیق کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے نمائندے مرحلہ وار ایپ پر درج صارف کی معلومات کو نہ صرف فو ن پر ویریفائی کرتے ہیں بلکہ ان کے گھر کا وزٹ کرتے ہوئے ان کے کوائف کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔

صارفین خصوصاً خواتین کی رازداری اور ان کی ذاتی تفصیلات کو ا نتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔

صارفین اپنے ممکنہ میچ کی پروفائل صرف اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب دوسرا شخص انہیں خاص طور پر اجازت دے۔ یہاں تک کہ اسکرین شاٹس بھی ایپ کے ذریعہ خود بخود بلاک ہو جاتے ہیں۔

پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا ہے۔ ایپ متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید