اسلام آباد میں منعقدہ آٹھویں سرینا قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل عقیل خان اور اعصام الحق کی جوڑی نےجیت لیا۔
فائنل میں فاتح جوڑی نے برکت اللّٰہ اور یوسف خلیل کی جوڑی کو 0-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
بوائز انڈر۔18 سنگلز کا ٹائٹل احمد قریشی نے جیت لیا۔ فائنل میں احمد قریشی نے محمد حمزہ کو 3-6 اور 2-6 سے ہرایا۔
لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ محبوب اور مہر کھوکھر کامیاب رہے۔ بوائز انڈر 14 سنگلز سیمی فائنل میں عبدالباسط اور عامر مزاری کامیاب ہوئے۔