• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NA-121، ٹکٹ تقسیم کے معاملے پر ایاز صادق، روحیل اصغر آمنے سامنے

لاہور( این این آئی)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121میں ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر آمنے سامنے آگئے، روحیل اصغر این اے 121سے الیکشن لڑنے پر بضد ہیں کہا کہ یہ آبائی حلقہ ہے، آزاد حیثیت میں بھی الیکشن لڑنا پڑا تو لڑونگا، بعدازں اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تاہم ایاز صادق نے پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہر صورت میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں، مجھے ٹکٹ پر قیادت کا ہر فیصلہ منظور ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخ روحیل اصغر لیگی قیادت کے سامنے ٹکٹ کے معاملے پر ڈٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 121میرا آبائی حلقہ ہے، یہاں سے ہی الیکشن لڑوں گا،میرے آبائو اجداد اسی حلقے سے انتخابات لڑتے رہے اور میں بھی یہیں سے سیاست کرتا رہا ہوں، 2018 میں میرے حلقے کا کچھ حصہ ایاز صادق کے حلقے میں شامل ہوا تو میں نے خود انکی مہم چلائی تھی۔ ذرائع کے مطابق روحیل اصغر نے کہا کہ مجھے میرا اصل حلقہ واپس ملا ہے تو میں اپنے روایتی آبائی حلقے سے کیوں الیکشن نہیں لڑوں؟ میں نے کسی اور حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، روحیل اصغر قیادت کے سامنے بات کرنے کے فوری بعد اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید