دادو سے 4 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر زاہد کہرو کو لاڑکانہ کے قریب درگاہ سے بازیاب کروالیا گیا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شبیر سیٹھار کا کہنا ہے کہ لاپتہ ڈاکٹر اپنا موبائل فون اور دیگر سامان گھر چھوڑ گئے تھے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے پاس موجود انٹرنیٹ ڈیوائس کو ٹریس کر کے انہیں بازیاب کروایا۔
انکا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر زاہد کے لاپتہ ہونے کی تفتیش مکمل کر کے مزید تفصیلات دیں گے۔