• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے مولانا فضل الرحمن حملے میں محفوظ رہے، اسپیکرقومی اسمبلی

راجہ پرویز اشرف : فوٹو فائل
راجہ پرویز اشرف : فوٹو فائل

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن حملے میں محفوظ رہے۔

اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر حملہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید