کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان کے اہم شہر ہرنائی کا ریلوے سیکشن 17سال بعد بحال کردیا گیا، مال گاڑی 21بوگیوں کے ساتھ پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق مال گاڑی چلنے سے سبزی اور پھلوں سمیت ہزاروں ٹن کوئلہ ملک کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاسکے گا، اس سے محکمہ ریلوے کو بھی خطیر رقم حاصل ہوگی۔ریلوے سیکشن کی بحالی سے علاقے کے عوام کو بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور علاقہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔