راولپنڈی (نمائندہ جنگ،این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے ٹی وی پر سنا کہ نا اہل ہو گیا ہوں، ریٹرننگ افسر کی جانب سے ابھی تک نااہلی کے حوالے سے کوئی کاپی نہیں دی گئی۔ سپریم کورٹ نے صرف بانی پی ٹی آئی کو نہیں مجھے بھی صادق و امین کہا،کبھی مری ریسٹ ہائوس نہیں گیا،شیخ رشید نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سے بیٹھ رہا ہے، ملک ڈوب رہا ہےمیں نے 40 دن کا چلّہ کاٹا، کسی نے تشدد نہیں کیا،ملک معاشی لحاظ سے بیٹھ رہا ہے، ملک ڈوب رہا ہے، نااہلی کے خلاف آج سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوری کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے، مجھ پر 3 جھوٹے الزام لگائے گئے۔