• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا سے پیپلز پارٹی کے کلین سوئپ کا دعویٰ

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا سے پی پی کے کلین سوئپ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جے یو آئی اور ن لیگ الیکشن سے فرار چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب ہیں تو جے یو آئی کا گورنر کس لیے بیٹھا ہے؟ پیپلز پارٹی پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پچھلی نگراں کابینہ بھی جمعیت علماء اسلام کی تھی، پی ٹی آئی میں زیادہ تر ہمارے لوگ گئے تھے، اب واپس آرہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سےلیڈر شپ کی سطح پر کوئی رابطہ نہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کا مستقبل عدالتی فیصلوں پر ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ افغانستان اچھی بات ہے، آصف زرداری بھی کابل کا خیر سگالی کا دورہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن خیر سے جائیں اور خیر سےآئیں اور کابل سے واپسی پر اپنی انتخابی مہم شروع کریں۔

قومی خبریں سے مزید