• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی کی اپیل پر نوٹس جاری

شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو

الیکشن ٹریبونلز نے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں کراچی کے حلقے این اے 214 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی اور دیگر کی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، ڈی آر او اور آر اوز سے جواب طلب کر لیا۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 214 سے زین قریشی کی اپیل پر بھی الیکشن کمیشن، آر او اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

این اے 238 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حلیم عادل شیخ کی اپیل پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے۔

این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کی اپیل پر بھی آر او سے جواب طلب کیا گیا۔

این اے 234 سے ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار کی اپیل پر بھی ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کی۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 241 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ارسلان خالد کی اپیل پر بھی نوٹس جاری کیا۔

الیکشن ٹریبونلز نے الیکشن کمیشن اور دیگر سے 5 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید