پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی بیٹر سمیت سب کو حیران کردیا۔
سڈنی میں جب دوسرے روز ڈرنکس بریک کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو عامر جمال کی ایکٹنگ کو سب سچ سمجھ بیٹھے۔
عامر جمال کی اس دلچسپ ایکٹنگ کو بیٹر، کیپر، فیلڈر، امپائر اور کمنٹیٹرز سمیت ہر کوئی سچ سمجھ بیٹھا۔
فاسٹ بولر کے ہاتھ میں گیند موجود نہیں تھی لیکن انہوں نے بالکل اصلی انداز اپناتے ہوئے بولنگ کرانا شروع کی جس کو بیٹر اور کیپر بھی سچ سمجھ گئے اور تیار ہوگئے۔
عامر جمال نے بالکل عین وقت پر اپنے ہاتھ کھول کر دکھائے کہ ان کے پاس تو گیند ہی نہیں ہے جس پر کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔
بعدازاں کمنٹیٹرز بھی ری پلے میں دیکھ کر عامر جمال کی ایکٹنگ سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔