• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: واٹر پروف موزے پر مسح کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ واٹر پروف موزے میں اگر درج ذیل شرائط موجود ہوں تو اس پر مسح کرنا جائز ہے

1۔ موزے ایسے ہو ں کہ انہیں پہن کر (جوتے کے بغیر) مسلسل تین میل (بارہ ہزار قدم) سفر کرنا یا چلنا ممکن ہو۔

2۔ موزے اتنے موٹے ہوں کہ کسی چیز سے باندھے بغیر پنڈلیوں پر ٹھہرےرہیں۔

3۔ موزے پانی کو جذب نہ کرتے ہوں یعنی اگر موزے پر پانی ڈالا جائے تو پانی کو اپنی طرف نہ کھینچتے ہوں یا پانی قدم کی طرف سرایت نہ کرتا ہو۔

4۔ اس کے نیچے پاؤں نظر نہ آتا ہو۔ اگر اس میں سے ایک بھی شرط نہ پائی جائے تو مسح کرنا درست نہ ہوگا اور اگر اس مسح سے نماز پڑھی گئی تو وضو کرکے دوبارہ لوٹاناضروری ہوگا۔