امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالادستی سے ہی نکھر سکتا ہے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست اہلیت کی بجائے این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ جمہوری ممالک میں کرپٹ افراد کو عوامی عہدوں پر برداشت نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکمراں پارٹیوں نے سیاست میں گالم گلوچ کو پروان چڑھایا۔ عوام کے پاس ووٹ کے لئے جماعت اسلامی بہترین آپشن ہے۔