• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق مہر عدم ادائیگی،چیف جسٹس فضول مقدمہ بازی پر شدید برہم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ میں مظفر گڑھ کے ʼʼسجاد حسین کی جانب سے اپنی اہلیہ کو نکاح نامہ میں درج حق مہر ادا نہ کرنے کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے خاتون کے خلاف غیر ضروری اور فضول مقدمہ بازی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ فضول مقدمات سے اصلی مقدمات بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ اپیل کنند ہ کے وکیل آفتاب عالم پر شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے فضول مقدمات سپریم کورٹ میں کیوں دائر کرتے ہیں؟ آئندہ اگر اس طرح کے مقدمے پرآپ کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئے معاملہ پاکستان بار کو نسل کو کارروائی کے لیے بھیج دیا جائے گااورعدالت آپکو بھاری جرمانہ کرے گی۔
ملک بھر سے سے مزید