• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیس بک ویڈیو گریب
فیس بک ویڈیو گریب

سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے قریب مسافر کوچ گڑھے میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پنو عاقل پولیس کے مطابق مسافر کوچ کے حادثے میں 19 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو تعلقہ اسپتال پنو عاقل منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پشاور جا رہی تھی، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید