کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پھنسے پاکستانی ڈاکٹر محمد نعمان نے کہا ہے کہ ابھی تک ہاسٹل میں محصور اور غیرمحفوظ ہیں۔
ایک بیان میں ڈاکٹر محمد نعمان نے کہا کہ بشکیک میں یونیورسٹی انتظامیہ ممکنہ حد تک تحفط دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ہماری باحفاظت واپسی کا انتظام کرے۔
دوسری جانب ٹنڈو محمد خان کے طلباء کے والد نے کہا ہے کہ بشکیک میں دو روز سے میرے بچے سوئے نہیں ہیں اور کھانے پینےکی قلت ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے بچوں کو بحفاظت وطن واپس لائے۔