• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری اور حماد اظہر کے مسترد کرنے کیخلاف نوٹسز جاری

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 پر کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

اس حوالے سے اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف بھی دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹربیونل نے آر او کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے۔

قومی خبریں سے مزید