• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

اسرائیلی کشتیوں نے بھی وسطی غزہ میں گولہ باری شروع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کشتیاں وسطی غزہ کے ساحلی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ غزہ کا محفوظ علاقہ قرار دیا گیا رفح بھی اسرائیلی بمباری کی زد میں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح شہر پر حملوں کی تعداد شمالی غزہ میں ہوئے حملوں سے ملتی جلتی ہے، رفح میں گھر پر بمباری سے ایک پورا خاندان شہید ہوگیا۔

اسرائیلی وزیر کے گھر کے باہر احتجاج

دوسری جانب اسرائیلی مغویوں کے اہلخانہ نے اسرائیلی وزیر کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین نے مغویوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے جنگ بھی روکنی پڑے تو روکی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید