• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ: انتخابات کے التواء کیلئے قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

سینیٹ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد منظور کرلی، سینیٹ اجلاس میں قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی کاپی صدر، وزیراعظم، الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفیکشن جوائنٹ سیکریٹری سینٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔

قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر، وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی۔

قراردادا میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ملکی صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن شیڈول کو تبدیل کرے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرنے اور دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ سینیٹ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد منظور کرلی،ایوان میں صرف 14 سینیٹرز موجود تھے، آزاد سینیٹر دلاور خان نے قرارداد پیش کی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ اور نگراں حکومت کی جانب سے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے قرارداد کی مخالفت کی، ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے قرارداد کی حمایت کی۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی اور  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گردیپ سنگھ نے خاموشی اختیار کی۔

سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا، قرارداد پیش کرتے وقت صرف 14 سینیٹر موجود تھے، پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے نہ قرارداد کی مخالفت کی اور نہ کورم کی نشاندہی کی۔

قومی خبریں سے مزید