• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ کا خیال رکھنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کا خیال رکھنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا۔

لاہور میں خواتین ونگ کے زیر اہتمام ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ خواتین پیپلز پارٹی کی نمائندہ بن کر گھر گھر جائیں، میرا پیغام اور پارٹی منشور خواتین تک پہنچائیں، جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین لوگوں کو سمجھائیں کہ باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، اشرافیہ کا خیال رکھنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں تقسیم، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست دفن کرنا چاہتا ہوں، غریبوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی حکومت بنانی ہے تو پیپلز پارٹی کو جتوانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید