• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور، ضلع امن کمیٹی کا اجلاس ،متعدد فیصلے کئے گئے

خیرپور(بیورورپورٹ)  پولیس ہیڈ کوارٹر کے محافظ ہال میں ضلع امن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر نے اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد عباسی چیئرمین ضلع امن کمیٹی مولانا صدر الدین پھلپوٹو ایڈیشنل ایس پی عبداللہ احمد یار اے ایس پی عمران کھوکھر رینجرز کے افسر جاویداورپولیس ہیڈ کوارٹر کے ڈی ایس پی اقبال ملک اجلاس کے مہمانان خصوصی تھے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرانے،نفرتوں کا خاتمہ کرنے ،امن اتحاد و بھائی چارہ قائم کرنے ،بھینسوں کے باڑے شہر ی علاقوں سے باہر نکالنے، میرواہ کینال روڈ سمیت شہر کی سڑکوں سے ٹرک اڈے ہٹانے شہر کا نکاسی آب کا نظام بہتر کرنے ،شہر کو  صاف وستھرا رکھنے ،قیمتوں پر کنٹرو ل کرنے ،ضلع امن کمیٹی کو سرکاری طور پر دفتر فراہم کرنے امن کمیٹی کو بااختیار بنانے ،امن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کرنے اورہندوؤں کی عبادت گاہ گیو شالا کا ڈرینج نظام بہتر کرنے سمیت کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
تازہ ترین