• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل کورٹ روم میں سماعت کی۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے پر زور دیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ریفرنس کی نقول کی فراہمی کو 7 روز مکمل ہو چکے ہیں۔

وکیل صفائی نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر پہلے فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں پہلے سنی جائیں۔

عدالت نے فرد جرم کی کارروائی اور درخواست ضمانتوں پر فیصلے کے لیے 8 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید