• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، فضل الرحمان


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، الیکشن التوا کی سینیٹ قرار داد ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران فضل الرحمان نے کہا کہ ماحول کی بہتری کےلیے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو کوئی آسمان نہیں گرپڑے گا۔

انہوں نے دوران گفتگو سینیٹ سے الیکشن التوا کی منظور ہونے والی قرار داد کی حمایت کی اور کہا کہ یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ الیکشن کا ماحول نہیں ہے ، وہ جلسوں میں نہیں جا سکتے ، اگر انتخابات مسلط کیے گئے تو حصہ لیں گے ، الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ۔

اُن کا کہنا تھا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، ماحول کو اس قابل بنایا جائے کہ ہم ووٹر کے پاس جا سکیں۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے دورے میں ہوسکتا ہے کوئی حالات کی بہتری پیدا ہوجائے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا ماحول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہر صورت انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ جےیوآئی واحدپارٹی ہےجس نےامارت اسلامیہ کی حمایت کی تھی،افغانستان اور پاکستان پڑوسی ہیں ،پڑوسی بدلے نہیں جاتے ۔

اُن کا کہنا تھاکہ امارت اسلامیہ نے مجھےد ورہ افغانستان کی دعوت دی ، دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری ،استحکام لائےگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی حکومت کو دورے کی دعوت سے آگاہ کیا ،وزارت خارجہ میں ہمیں افغانستان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی شوری سے ملاقاتیں کریں گے ،باور کرائیں گےحالات ایک دوسرے کےباہمی تعاون کےمتقاضی ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ افغانستان کادورہ جے یو آئی کا ہے ریاست کا دورہ نہیں ،وزیرستان ،ٹانک میں ہمارے کئی ساتھی شہید ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور مصالحت پر یقین رکھتاہوں ،جنگجو نہیں ہوں ،مجھے علم نہیں کہ خطرہ کس طرح سے ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لیول پلئینگ فیلڈ لفظ صرف ایک پارٹی کےلیے استعمال ہو رہاہے،کل بھی لاڈلا ایک ہی تھا آج بھی ایک ہی ہے ،اسے سپورٹ کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کھیت تک نہیں لے جایاجارہاکھیت پانی تک لے جایاجارہاہے،ہمیں الیکشن چاہئیں ،الیکشن کےلیے ماحول بھی چاہیے ۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مجھے بھی دھمکیاں دی گئیں کہ فلاں جلسے میں گئے توآپ کےلیے خطرہ ہے ،ایسے واقعات میں چار سے پانچ گنا اضافہ ہواہے۔

قومی خبریں سے مزید