• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سخت سردی اور دھند، پاکستان سپر لیگ کا آغاز کراچی سے کرانے کی تجویز پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب اس وقت سخت سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہےاس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اس تجویز پر غور کررہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز لاہور اور ملتان کے بجائے کراچی سے کیا جائے ۔کراچی میں فروری کے تیسرے ہفتے میں سردی کم ہوگی اور موسم خوشگوار ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں لاہور اور ملتان میں سردی کم ہوجائے گی اور دھند میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ تاہم پی سی بی نے جو پلان بنایا ہے اس کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 17 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ جبکہ فائنل17 مارچ کو کراچی میں کرانے کا پلان ہے۔ توقع ہے کہ پی سی بی شیڈول کا باضابطہ اعلان ایک ہفتے میں کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں 34 میچز ہوں گے، پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچ کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔ 3 میچ راولپنڈی، 2 میچ لاہور اور 11 میچ کراچی میں ہوں گے، اس کے علاوہ لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچ ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی 12 فروری سے آمد متوقع ہے۔ ملک میں عام انتخابات اور دبئی میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے پی ایس ایل کا آغاز تاخیر سے کیا جارہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید