ہری پور،ایبٹ آباد( نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) ہزارہ موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق 8زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود کے قریب مانسہرہ سے لاہور جاتی ہوئی فلائنگ کوچ، ہائی ایس اور تعمیراتی مشینری آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے بعد متعدد افراد گاڑیوں میں پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 ہری پور کی خصوصی ٹیم نے آپریشن کیا۔ جبکہ میڈیکل ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ 3 شدید زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں ایف ڈبلیو او، ایدھی سنٹراور موٹروے پولیس نے بھی حصہ لیا۔