سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی) حرجماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا کے دیرینہ مریدوں کی جانب سے جی ڈی اے کے خلاف بغاوت کا اعلان ،جی ڈی اے کو خیر باد اور پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت کے اعلان حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ علاقے کی معروف سیاسی شخصیات سابقہ صوبائی مشیر رئیس شاہد خان نظامانی اور جی ڈی اے کے صوبائی رہنما رئیس غلام فاروق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اپنے مرشد پیر پگارا سے اپنی 50 سالہ سیاسی رفاقت ختم کرکے جی ڈی اے کو خدا حافظ اور آج پیر کے روز طلب کردہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر متعدد صوبائی اور ضلعی رہنماؤں سمیت پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما این اے 209سانگھڑ کی امیدوار شازیہ عطا مری، پی ایس 40سانگھڑ (ون) کے امیدوار نوید ڈیرو اور پی ایس41سانگھڑ (ٹو) سے امیدوار علی حسن ہنگورجو اور بلدیہ سانگھڑ کے چیئرمین راشد اسلام مغل کی موجودگی میں باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔